29 اپریل 2014 - 11:30
میڈیکل شعبے میں ایران کی پیشرفت

ایران کی میڈیکل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے دنیا میں معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

ابنا: ایران کی میڈیکل کونسل کے سربراہ علی رضازالی نے پیر کو تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے پانچویں میڈیکل ریسرچ فیسٹیول میں کہا کہ سالانہ چار لاکھ پچاس ہزار بیمار، علاج کے لئے ایران آتے ہیں جبکہ ایران میں پانچ لاکھ مریضوں کو سروسز فراہم کرنےکی گنجائش موجود ہے۔
علی رضازالی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی  کے آغاز میں دوائيں اور علاج معالجے کے اسباب و وسائل درآمد کئے جاتے تھے لیکن اب بہت کم مریضوں کو بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ ایران کی میڈیکل کونسل نے اعلان کیا کہ ایران، نینوٹیکنالوجی اور اسٹم سیلز میں اپنی خاص روش کا حامل ہے اور ایران رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات سے دنیا میں علم کا مرکز بن چکا ہے۔

.......

/169